اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ یونیورسٹی کے بیاسی طلباء کو حکومت مخالف مظاہرون میں شرکت کرنے پر پانچ برس کی قید کی سزا سنائي گئي ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان طلباء کو گذشتہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں الازھر میں مظاہرے کرتے ہوئے گرفتار کیا گيا تھا۔ انہیں ایک ایک لاکھ مصری پونڈ کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ ادھر ایک مصری عدالت نے ایک سو بارہ افراد کو تشدد آمیز اقدامات کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنائي ہے۔ واضح رہے مصر میں گذشتہ برس میں محمد مرسی کو معزول کئےجانے کے بعد سے طلباء اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲